بنیادی صفحہ » برطانیہ » یو کے اسلامک مشن نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں منعقد

یو کے اسلامک مشن نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں منعقد

یو کے اسلامک مشن نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں منعقد ہوا-

یو کے آئی ایم نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت نارتھ زون کے صدر افضل ملک یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں منعقد کیا گیا-
یو کے آئی ایم کے صدر سکندر مرزا اور سنئیر نائب صدر میاں عبد الحق نے خصوصی شرکت کی-
اس اجلاس کا مقصد نارتھ زون کے علماء کرام و ناظمین برانچز نے اپنی ماہانہ وار کارکردگی کو پیش کرنا اور آئندہ ماہ کے لائحہ عمل کو طے کرنا ہوتا ھے- جس میں ممبران کی اپنی اپنی برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنانے کے علاؤہ،بچے اور بچیوں کا مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے،کمیونیٹیز کو دعوت کا پیغام پہنچانے، یو کے آئی ایم ممبران کا آپس میں روابط قائم کرنے و دیگر امور پر تبادلہ خیال عمل میں لایا جاتا ہے۔
اس اجلاس میں صدر مشن سکندر مرزا و سنیئر نائب صدر میاں عبد الحق نے علماء کرام و ناظمین برانچز کو بروز اتوار تین مارچ کو برطانیہ کی تمام برانچز میں غیرمسلمانوں کو مسجد کے ویزٹ کرنے پر اللہ کے گھر( مسجد) کو کھلا رکھنے اور غیر مسلمز کو خوش آمدید کہنے پر زور دیا ھے-
یاد رہے یو کے اسلامک مشن ہر سال غیر مسلمز کمیونیٹیز کے لیے مسجدوں کے دروازے کھولتا اور انکو خوش آمدید کہتا ہے جس سے بیشمار غیر مسلمز افراد مسلمانوں کے لیے اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ دین اسلام ایک دوسرے سے اچھے اخلاق،حسن سلوک،بھائی چارے کا درس دیتا ہے-
یو کے اسلامک مشن کے علماء کرام دن رات تبلیغ اسلام و دعوت اسلام پر برطانیہ بھر میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے خطاب کے ذریعے اس پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
نارتھ زون مجلس شوریٰ کے اس اجلاس میں مولانا نوید شاہ،مولانا محمد اقبال،ضمیر احمد،ظہیر احسان،محمد افضال،حبیب اللہ خان،عمر خطاب،نسیم اشرف،محمد شجاعت،محمد سجاد،محمد ارشد،خالد چوہدری،مظفر علی و دیگر نے شرکت کی۔
آخر میں نارتھ زون صدر افضل ملک نے مہمانان خصوصی صدر مشن و سنیئر نائب صدر کے علاؤہ ناظمین و علماء کرام و سنیئر ممبران کا اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔ رپورٹ۔ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

عبدالعزیز پروجیکٹ چیرٹی کے اجراء کا اعلان

برطانیہ کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ شہزادی سلطان نے مرحوم والد عبد العزیز کے نام پر ...