بنیادی صفحہ » برطانیہ » فہیم کیانی, مولانا حافظ محمد آذاد، ت محمد غالب و ناظمین برطانیہ کا جناب عبدالرشید ترابی کا الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال اور پر تکلف ظہرانہ

فہیم کیانی, مولانا حافظ محمد آذاد، ت محمد غالب و ناظمین برطانیہ کا جناب عبدالرشید ترابی کا الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال اور پر تکلف ظہرانہ

فہیم کیانی, مولانا حافظ محمد آذاد، ت محمد غالب و ناظمین برطانیہ کا جناب عبدالرشید ترابی کا الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال اور پر تکلف ظہرانہ

 

سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر،ایم ایل اے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی کا الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ یو کے آئی ایم پہنچنے پر تحریک کشمیر برطانیہ نے والہانہ استقبال و پر تکلف ظہرانہ دیا-

تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،سیکرٹری جنرل مولانا حافظ محمد آذاد، تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب و ناظمین برطانیہ نے پاکستان سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے ایم ایل اے،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آزاد جموں و کشمیر و سابق امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ، بانی تحریک کشمیر جناب عبدالرشید ترابی کو الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ پہنچنے پر انکا والہانہ استقبال کیا اور پر تکلف ظہرانہ بھی دیا۔
تحریک کشمیر برطانیہ نے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔کانفرنس کا آغاز باقاعدہ رب العالمین کے پاک کلام سے مولانا عبیدالرحمٰن نے کیا۔نظامت کے فرائض مولانا حافظ محمد آزاد نے ادا کیے۔
صدر تحریک کشمیر برطانیہ فہیم کیانی نے معزز خصوصی مہمان جناب عبدالرشید ترابی،میئر آف راچڈیل کونسلر محمد زمان،یورپ کے صدر محمد غالب کو الحرا اسلامک سنٹر بریڈفورڈ تشریف لانے پر خوش آمدید و شکریہ ادا کیا۔
تحریک کشمیر برطانیہ سے وابستہ شخصیات کے تعارف کے بعد سال بھر کی برطانیہ و یورپ میں کارکردگی پر بانی تحریک کشمیر کو مکمل آگاہی و بریفننگ دی۔
تحریک کشمیر برطانیہ ہر پلیٹ فارم کے علاؤہ برطانیہ و یورپین پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرتی ھے۔جموں و کشمیر کے ایک لاکھ سے زائد شہداء کی قربانیوں،روز مرہ کے بھارتی افواج کے مظالم،تشدد و بربریت،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں،معصوم جانوں کا قتل عام و دیگر وحشیانہ زیادتیوں جیسے پہلوؤں کو اجاگر کرتی ہے۔اس تحریک کا مقصد ہر اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنا ھے جو اشرف المخلوقات کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی کی جا رہی ھو تاکہ ظالموں کو بے نقاب کر کے دنیا کی عدالت میں لا کر انصاف دلایا جا سکے۔
کانفرنس کے شرکاء میں سیکرٹری جنرل مولانا حافظ محمد آزاد،مولانا عبید الرحمٰن،خالد محمود چوہدری،جلیل مرزا،سردار علی،طارق راجہ،ارقم الحدید،محمد شفیق،ظہور احمد،محمد اصغر،حفیظ اللہ گوندل،ذاھد احمد،عمران خان،اصغر محمود و دیگران شامل تھے۔
معزز مہمان خصوصی جناب عبدالرشید ترابی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج آپکے درمیان آکر خوشی محسوس کر رہا ھوں۔جسطرح آپ دیار غیر میں کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔مجھے اور آپکو اس وقت تک اس لشکر کا سپاہی بن کر ظلم و بر بریت کیخلاف جنگ لڑنی ھو گی جب تک جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو آزادی نہیں مل جاتی۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیری شہداء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا۔انکے خون کی بدولت ہی ظلم و ستم کا خاتمہ ممکن ھے لیکن آخر کب تک کشمیری معصوم بچے،بزرگ،عورتیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے رہیں گے۔میں برطانیہ کی حکومت،یورپین پارلیمنٹ،اقوام متحدہ،عالمی برادری و امریکہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لے کر فی الفور آٹھ لاکھ سے زائد فوجیوں کو جموں وکشمیر سے انخلاء کا حکم دیں تاکہ مظلوم انسانیت سکھ کا سانس لے سکے۔ایک سوال کے جواب میں جناب عبدالرشید ترابی نے مودی حکومت کیطرف سے جماعت اسلامی کی موومنٹ پر جموں و کشمیر پر پابندی لگانے پر کچھ یوں کہا کہ مودی اپنے الیکشن کی کمپین کو کامیاب بنانے اور الیکشن جیتنے پر جو ہتھ کنڈے استعمال کر رہا ھے اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ھوگا۔اس مرتبہ اس کے اپنے ھی لوگ اس کے گلے میں ناکامی کا ھار پہنانے والے ھیں۔ اس موقع پر میئر آف راچڈیل محمد زمان،یورپ تحریک کشمیر کے صدر محمد غالب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ظالمیت کا سامنا کرتے ہوئے اور اپنے حقوق کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
آخر میں کشمیری شہداء،نیوزی لینڈ شہداء، کے لیے دعائے مغفرت اور کشمیر و فلسطین،افغانستان،عراق و دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے دعا خیر و سلامتی کے لیے مولانا عبیدالرحمٰن نے خصوصی دعا کی۔ رپورٹ چودھری عارف علی پندھیر

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

اولڈہم کے مئیر کونسلر جاوید اقبال نے ڈاکٹر عبد الحفیظ اور ڈاکٹر ریاض الفلوجی کو ...