بنیادی صفحہ » بین الاقوامی »  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈ میں حملے کی مذمت کی ہے

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دہشتگردحملےسےصدمہ پہنچا، تمام ممالک کو عدم برداشت،تشدد اور انتہاپسندی کےخلاف بہترطریقےسےکام کرناہوگا۔

نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی دومساجدمیں نمازیوں کے وحشیانہ قتل عام کے حوالے سے سلامتی کونسل نے نیوزی لینڈکی حکومت اور عوام سےاظہارہمدردی کیا۔ رکن ممالک کے سفراء نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید افراد کی یاد میں کھڑے ہوکرخاموشی اختیارکی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے اسلام کے بارے میں منفی تاثرکی روک تھام اور عدم برداشت اورہرطرح کی پرتشدد انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت کااعادہ کیا

عالمی ادارے کے سربراہ نے مساجداورتمام مذہبی مقاما ت کاتقدس برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام لوگ جمعہ کے مقدس روز کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ پیش آنے والے اس سانحے پراسلامی برادری کے ساتھ یکجہتی کااظہارکریں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں مسلمان مخالف نفرت اورہرطرح کے تعصب اوردہشت گردی کے خلاف متحد ہوناچاہیے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک

روم: بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے ...