بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » امریکا اور اتحادیوں کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، روس

امریکا اور اتحادیوں کو شام پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، روس

ماسکو: 

روس نے شام پر امریکی حملے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

روس کا کہنا تھا کہ شام پر امریکی حملہ کھلی جارحیت ہے جب کہ امریکا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے اوراسے ان اقدامات کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ روسی حکام نے ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہ  دیتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کو اخلاقیات کا سبق سکھانے والے خود کو اس سے ماورا سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد نے حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ  شامی فضائیہ نے دشمن کے 13 میزائلوں کو تباہ کردیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چھوٹا مسافر طیارہ فرینکفرٹ کے قریب گر کر تباہ

  چھوٹا مسافر طیارہ فرینکفرٹ کے قریب گر کر تباہ برلن (رپورٹ مطیع اللہ ) ...