بنیادی صفحہ » بین الاقوامی »  امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا

 امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا

امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا، امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کے خلاف 59 اور حق میں 41 ووٹ پڑے جب کہ حکمران ری پبلیکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کا پاس کردہ بل ویٹو کردیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے فنڈز کیلیے ایمرجنسی لگائی تھی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک

روم: بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے ...