بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » شام میں جھڑپیں، دھماکے میں 3 ترک فوجی جاں بحق

شام میں جھڑپیں، دھماکے میں 3 ترک فوجی جاں بحق

استنبول: ترک مسلح افواج کا کہنا ہے کہ جندرس علاقے میں تلاشی کے دوران ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہو گئے۔

ترک نشریاتی ادارے نے مسلح افواج کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے بتایا ہے کہ عفرین میں جاری شاخ زیتون آپریشن کے دوران تلاشی میں ایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں2 ترک فوجی میں سے ایک فوجی شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب ضلع آعرے کی تحصیل دوع بیاضیت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران ایک فوجی زخمی ہو گیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا جبکہ ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی مخالفین کے ساتھ ملکر شام کے شمالی شہر عفرین کا محاصرہ کر لیا ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

جرمنی کے شہر برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے مصنف

جرمنی کے شہر برلن میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے اور ...