بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکا، 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب دھماکا، 4 فلسطینی شہید

 غزہ: 

اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کے مقام پر گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 4  فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی کے جنوب مشرقی حصے میں ایک گاڑی زوردار دھماکے سے تباہ ہوگئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور سیاہ دھواں فضا میں دور دور سے دکھائی دیا۔

یہ دھماکا اسرائیلی سرحد سے چند سو میٹر کے فاصلے پر احتجاج کے مقام پر فلسطینی کیمپوں کے قریب پیش آیا جہاں گزشتہ 3 جمعے سے ہزاروں فلسطینی اپنے حقوق کے لیے اسرائیل کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہورہے ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چھوٹا مسافر طیارہ فرینکفرٹ کے قریب گر کر تباہ

  چھوٹا مسافر طیارہ فرینکفرٹ کے قریب گر کر تباہ برلن (رپورٹ مطیع اللہ ) ...