بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کیخلاف تیسرے روز بھی ہڑتال

مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کیخلاف تیسرے روز بھی ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پیر کو ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں عیسیٰ فاضلی سمیت 3 نوجوانوں کی شہادت پر سری نگر کے علاقے صورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔

مقبوضہ کشمیر میں ہندو انتہا پسندجماعت شیو سینا نے مقبوضہ علاقے میں فوری طور پر گورنر راج کے نفاذ کے مطالبے کے حق میں جموں میں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، انھوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کٹھوعہ میں ننھی آصفہ کی بے حرمتی اور قتل کے واقعے کی تحقیقات پولیس کی کرائم برانچ سے بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے سپرد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 45 تارکین وطن ہلاک

روم: بحیرہ روم میں اسپین جانے والے تارکین  وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے ...