بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اورمتعدد زخمی

نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اورمتعدد زخمی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی 2 مساجد میں فائرنگ سے 49 نمازی شہید اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ مسجد میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم اس حملے میں بال بال بچ گئی

خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی 2 مساجد النوراورلینوڈ میں فوجی وردی میں ملبوس 28 سالہ انتہا پسند آسٹریلوی سفید فام برینٹن ٹیرنٹ کی فائرنگ سے 49 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی

آسٹریلوی وزیراعظم نے تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والے برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مساجد پر حملہ منصوبہ بندی سے کیا گیا۔

مسلح شخص کی جانب سے فائرنگ نماز جمعہ کے دوران کی گئی۔ مزید چارافراد کو حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آورنے اپنی ہولناک فائرنگ کی لائیو وڈیو ریکارڈنگ بھی کی۔

نیوزی لینڈ پولیس نے شہریوں کو متاثرہ مسجد سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرائسٹ چرچ کی دیگر مساجد خالی کرالیا گیا ہے جب کہ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو قتل کردیا

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی ...