بنیادی صفحہ » بین الاقوامی » نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک

نیپال میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال میں بنگلا دیش کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش کا مسافر طیارہ نیپال کے کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کررہا تھا کہ اسی دوران طیارے میں آگ لگ گئی جس کے بعد جہاز ہچکولے کھانے کے بعد رن وے سے منسلک میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے سے فلک بوس شعلے بھڑک اُٹھے اور ایئرپورٹ کی فضا دھوئیں سے بھر گئی۔ ریسکیو ادارے نے جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے تحت ایشیاء کلچرل نائٹ میں پاکستانی کلچر کی نمائندگی اور فوڈ کا خصوصی اہتمام

چیمبر آف سمال بزنس کارپوریشن کے تحت ایشیاء کلچرل نائٹ میں پاکستانی کلچر کی نمائندگی ...