بنیادی صفحہ » تجارت » برآمدی شعبے نے سی پیک مراعات مانگ لیں، گیس بجلی سستی کرنے کا بھی مطالبہ

برآمدی شعبے نے سی پیک مراعات مانگ لیں، گیس بجلی سستی کرنے کا بھی مطالبہ

اسلام آباد: برآمدی صنعتی شعبے نے پیداواری لاگت میں کمی لا کر مسابقت بہتربنانے کے لیے بجلی وگیس کی قیمتوں میں کمی، گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس ختم، فضائی راستے سے ایکسپورٹ کیلیے 50 فیصد ایئرفریٹ سبسڈی، تجارتی معاہدوں پر نظرثانی، سی پیک کے تحت ملک بھر کے صنعتی شعبے کو یکساں مراعات، پلانٹس و مشینری کی درآمد پر ایک بار کیلیے ٹیکس استثنیٰ، بین الاقوامی مارکیٹس میں برانڈ کی مارکیٹنگ کیلیے مراعات کے ساتھ سازگار انفرااسٹرکچر اور پالیسی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

برآمدی شعبے کی جانب سے برآمدات کے فروغ اور درآمدات میں کمی لانے کے لیے وزارت تجارت وٹیکسٹائل کو تجاویز ارسال کردی گئی ہیں جن میں کہاگیاہے کہ ملک میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی اوربرآمدات کے فروغ کیلیے ٹیکسٹائل ریسرچ اینڈ ڈیولمپنٹ بورڈ قائم کیا جائے، پولیسٹر فلامنٹ یارن کی آسانی سے دستیابی کے لیے اس پر عائد 5فیصد کی ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کی جائے، کیمیکل کے شعبے کی برآمدات بڑھانے کے لیے ہر کنسائنمنٹ پر 50 فیصد تک ان لینڈ فریٹ سبسڈی دی جائے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بینکوں کو افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ پر اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رجسٹریشن کارڈ ...