بنیادی صفحہ » تجارت » ماحول سازگاربنادیا پاکستان بڑی سرمایہ کاری کیلیے تیارہے، وزیر مملکت راناافضل

ماحول سازگاربنادیا پاکستان بڑی سرمایہ کاری کیلیے تیارہے، وزیر مملکت راناافضل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہاہے کہ 2018 کا پاکستان پہلے کے پاکستان سے بالکل مختلف اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ہم نے پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا ہے۔

رانا محمد افضل نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اس کی ایک مثال ہے کہ پاکستان کیسے سرمایہ کاروں کے لیے انویسمنٹ فرینڈ لی ملک ہے، اب پاکستان ترقی یافتہ معیشتوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ گزشتہ روز پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں کیپٹل انویسمنٹ سمٹ اینڈ ایکسپو سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ سمیرا نذیر صدیقی، ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج رچرڈ مورن، سی ای او پاکستان گارنٹی ایکسپورٹ کارپوریشن لمیٹڈ میاں محمود، بحرین کے رکن شوریٰ شیخ عدیل اور دیگر بھی موجو د تھے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بینکوں کو افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ پر اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رجسٹریشن کارڈ ...