بنیادی صفحہ » تجارت » وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 3 ارب 40 کروڑ کا بجٹ منظور

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا 3 ارب 40 کروڑ کا بجٹ منظور

 اسلام آباد: 

وفاقی حکومت نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے مالی سال کے بجٹ 2018-19 کیلیے 3 ارب 40 کروڑ 11 لاکھ 85 ہزار روپے کی منظوری دے دی۔باخبر ذرائع کے مطابق وزارت کے جاری 11 منصوبے جن کی مالیت 2 ارب 7 کروڑ، 15 لاکھ 44 ہزار روپے، پاکستان اسپورٹس بورڈ غیر منظورشدہ 15 منصوبوں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور مین ہاکی ٹرف اور پاکستان سپورٹس بورڈ میں زیر تعمیر بائیو مکینیکل لیب ،کراچی کوئٹہ اور پشاورمیں زیرتعمیرباکسنگ جمنزیم جنکی مالیت ایک ارب 24 کروڑ 16 لاکھ چالیس ہزار روپے لاگت طلب کئے گے تھے جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں قائم مختلف سیکشنزکوای لنک کرنے والے اور وزارت میں جدید ترین ڈیٹابنک کیلئے اٹھ کروڑ80 لاکھ منظوری کیلئے پیش کیے گئے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

کراچی: پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر مالیت کی ...