بنیادی صفحہ » تجارت » پی آئی اے کی برانڈنگ؛ کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کی برانڈنگ؛ کلر اسکیم تبدیل کرنے کا فیصلہ

 کراچی: 

جہازوں کی دم (ٹیل) پر مارخور کے لوگو اور جہاز دیگر حصوں پر تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ نے قومی ایئرلائن کے تمام نیٹ ورک کی کلر اسکیم بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ایئرلائن کے اندرون وبیرون ملک قائم ٹکٹ دفاتر ،سیلز پوائنٹ اور ایئر پورٹس پر دفاترکی کلر اسکیم تبدیل کی جائے گی،ایئرلائن کے متعلقہ شعبے کی جانب سے جاری کردہ ای میل میں تمام دفاتر کو کلر اسکیم پر مبنی درکار بورڈز کی تعداد اور تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

نئی کلر اسکیم کا فیصلہ قومی ایئر لائن کو نئی کارپوریٹ برانڈ پہچان دینے کے تحت کیاگیا ہے، نئی کارپوریٹ برانڈ میں سبز اور سفید کلراسکیم کے بجائے سفید، ہلکا سبز اورڈارک گرے کلراسکیم استعمال کی جائے گی،کلراسکیم کے ساتھ اردو اور انگریزی میں تحریر الفاظ کاسائز بھی تبدیل کیا جائے گا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بینکوں کو افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈ پر اکاؤنٹ کھولنے کی ہدایت

اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو افغان مہاجرین کے بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لیے رجسٹریشن کارڈ ...