بنیادی صفحہ » تجارت » کورین کمپنی نے پاکستان میں اسپورٹس گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کر دیا

کورین کمپنی نے پاکستان میں اسپورٹس گاڑیاں تیار کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی: کوریا کی معروف آٹو کمپنی سانگ یونگ موٹر کمپنی نے آئندہ سال کے آغاز تک پاکستان میں سانگ یونگ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز (ایس یو ویز) تیار کرنے کا اعلان کردیاہے۔

کمپنی نے چند ہفتوں قبل ہی پاکستان میں ڈے ھان شہ زور گاڑیاں بھی متعارف کرائی ہیں۔ سانگ یونگ کی اعلیٰ انتظامیہ نے آئندہ سال کے آغاز سے پاکستان میں اپنی معیاری سانگ یونگ اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکلز (ایس یو ویز) کی تیاری کے لیے ڈے ھان دیوان موٹرز کمپنی (ڈی ڈی ایم سی) کے ساتھ معاملات طے کرنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

سانگ یونگ کی ٹیم نے سجاول سندھ میں واقع دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) آٹو اسمبلی پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ سانگ یونگ کی جانب سے پاکستان میں گہری دلچسپی کا اظہار اس امر کا غماز ہے کہ آٹو موٹیو ڈیولپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی)2016-21 دنیا کی صف اول کی کارساز کمپنیوں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری لانے میں کامیاب رہی ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

کراچی: پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر مالیت کی ...