بنیادی صفحہ » تعارف

تعارف

(کچھ دھنک لندن کے بارہ میں)
فی زمانہ جدید ٹیکنالوجی نے انفارمیشن کے حصول کو بہت آسان بنا دیا ہے جب کہ میڈیا انڈسٹری کی وسعت کا اندازا اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ آج خبر کے حصول کے ذرائع صرف اخبار و جرائد یا ٹیلی ویژن تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ شعبہ اتنا وسیع ہو چکا ہے کہ اب آن لائن جریدے،اخبار اور ویب چینلز نے مین سٹریم میڈیا سے بھی آگے بڑھ کر نا صرف اپنی جگہ بنائی بلکہ اپنی نمایاں حیثیت منوائی بھی۔ اوروقت کے ساتھ ساتھ بااعتماد ذریعہِ معلومات بھی ثابت ہو رہا ہے۔ آج مٹھی میں سمایاہوا ایک چھوٹا سا سیل فون آپ کو پوری دنیا کی نہ صرف سیر کراتا ہے بلکہ ہر طرح کی معلومات بہم پہنچانے ساتھ انسان کو ٹیکنالوجی کا حصہ بننے پر مجبور بھی کرتا ہے پہلے آپ صرف دوسروں کی رائے پڑھتے تھے یا سنتے تھے۔ اب آپ نا صرف خود بھی رائے سازی میں حصہ لے سکتے ہیں اور جواب دے سکتے ہیں بلکہ اپنے پاس موجود معلومات کو دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ مستقبل قریب میں آن لائن جرائد ،اخبار اور چینلز کی طرف تیزی سے دنیا منتقل ہوتی دکھائی دیتی ہے۔ دھنک لندن بھی اسی سلسلہ کی اک شاندار کڑی ہے لیکن اس فرق کے ساتھ کہ دھنک لندن ادارہ اپنی چوبیس گھنٹے آن لائن سہولت کے ساتھ ، ہفتہ وارپرنٹ اخبار اور ماہانہ میگزین کے زریعے آپ تک حقائق پر مبنی خبریں، رپورٹیں تجزیے، کالم اور وڈیو رپورٹس پہنچانے کے لیئے میدان عمل میں آیا ہے۔اپنے معتبر قارئین کے لئےجو یہ چاہتےہیں کہ اس میں اُن کی بھی شمولیت ہو، نمائندگی ہو ۔آپ جو سوچتے ہیں، جو کہنا چاہتے ہیں ،جو لکھنا چاہتے ہیں اسے دھنک لندن کے ساتھ شئیر کیجیے آپ کی سوچ کو زبان دینے کے لئے آپ کے لکھے الفاظ کو لاکھوں لوگوں تک پہنچانے کے لئے ۔ آپ کے اندر کے چھپے ہوئے تخلیق کار کو دنیا میں متعارف کروانے کے لئے دھنک لندن سے بڑھ کر کوئی اور مؤثر پلیٹ فارم نہیں ہے۔

دھنک لندن کا آغاز ستمبر 2016 ءمیں صحافت کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھنے کے ساتھ شعر و ادب سے لگاؤ رکھنے والی معروف و سینئیر صحافی سیدہ کوثر منور نے کیا جن کا نام ادب کی دنیا میں ایک خاص مقام رکھتا ھے۔ جو انسانی بہبود و فلاح کے کاموں میں سرگرمِ عمل ہیں
اجراءکے مقاصد !
یوں تو دیارِغیر خصوصاً یورپ لندن سے کئی اخبار شائع ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایک معیاری اخبار یا میگزین کی ضرورت اور گنجائش ہمیشہ سے پائی گئی اور اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے دھنک لندن نے صحافت کے دشت میں گھوڑے دوڑانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس کا ایک مقصد دنیا بھر کی مختلف کیمونٹیز کو نا صرف اکٹھا کیئے جانا بلکہ پاکستانی کمیونٹی کی بھر پور نمائندگی کرنا بھی شامل ہے۔ اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ایک ایسا موثر پلیٹ فارم مہیا کرنا بھی ہے جس میں وہ اپنے مسائل کے ساتھ اپنے اندر کے تخلیق کار کو بھی اجاگر کر سکیں۔
آئیے دھنک لندن کے ساتھ مل کر اپنی پہچان اپنے پاکستان اپنے کشمیر اور اپنی کمیونٹی کے دھنک رنگ کو سارے عالم میں پھیلائیں اسی بہانے ایک دوسرے کے دکھ درد بانٹنے کی سعی کریں ۔وطن سے باہر ہر کوئی اپنے ملک اور معاشرے کا سفیر ہے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے ہر سطع پر اپنا عملی مثبت کردار ادا کرنا ہے۔ فی زمانہ دنیا میں امن سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ہمیں امن کے فروغ کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کرنا ہے۔ دنیا میں محبت سے بڑھ کر کوئی جذبہ قیمتی نہیں، اس جذبے کو پروان چڑھاتےہوئے، نفرت کی دیوار گراتے ہوئے ایک پرا من باہمی امن و آشتی کی بنیادوں پے کھڑا معاشرہ قائم کرنا ہے اور اس کے لئے بحیثیت مجموعی دھنک لندن کے ساتھ آپ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے دھنک لندن کا مقصد ایک ایسے معاشرے کے قیام کے لئے جدو جہد کرنی ہے جس میں رہنے ولا انسان اپنے آپ کو محفوظ و مامون اور خوش قسمت ترین انسان سمجھے۔
انسان زندہ رہتا ھے اپنی تحریروں سے ، اپنی تخلیق سے ، اپنی شاعری ،اپنی قلمی کاوشوں سے یا ادب کے کسی بھی شعبہ میں اپنا مقدور بھر حصہ ڈالنے سے
تو دھنک لندن آپکو جاوداں زندگی دینے کےلئے ہر وقت پیش پیش ہے۔

کیونکہ دھنک لندن آپ کا اپنا اخبار ہے
دھنک لندن سے رابطہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس مت کیجیے۔

ویب سائٹ:
www.dhanaklondon.com
ای میل:
dhanaklondon@gmail.com
فون:
0044-7426413677