بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » برلن میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر منایا۔

برلن میں پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر منایا۔

دنیا بھر کی طرح جرمنی کے شہر برلن میں بھی یہاں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی نے یوم یکجہتی کشمیر منایا۔
رپورٹ مہوش خان برلن جرمنی

احتجاج میں شامل ہونے والے افراد میں بچے بوڑھے اور نوجوانوں نے شدید سرد موسم میں بارش اور ٹھنڈی ہواوں کی بھی پرواہ نہ کرتے ہوئے شرکت کی اور بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے لگائے۔
احتجاج شہر کے انتہائ مصروف علاقے کرفسٹرڈام پر کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ستر سال سے جاری بھارتی مظالم کی ہم پرزور مذمت کرتے ۔
اور ہم ہر حال میں کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے’تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ بھارت کا اصل چہرہ کیا ہے اور وہ اس مسئلہ کو کس طرح دنیا کے سامنے آپسی سرحدوں کا مسئلہ بنا کر پیش کر رہا ہے ۔
کشمیر میں حالیہ دنوں میں پیلٹ گنز کا جس طرح سے استعمال کیا گیا ہے اس کی مثال کسی بھی مہذب معاشرے میں ملنا مشکل ہے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ اگر دیوار برلن کو گرا کر ایسٹ جرمنی اور ویسٹ جرمنی کو ایک کیا جاسکتا ہے تو لائن آف کنٹرول کو ختم کرکےکشمیر کو کیوں نہیں ۔
احتجاج میں کشمیر پر بھارتی مظالم سے متعلق آگاہی کے لئے پمفلٹس بھی بانٹے گئے اور آخر میں کشمیری مسلمانوں کی آذادی کے لئے اجتماعی دعا بھی کرائ گئ۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی  (

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی (منور ...