بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » بھارت ریاستی دہشتگردی سےپاکستان میں مداخلت بندکرے،میجرجنرل آصف غفور

بھارت ریاستی دہشتگردی سےپاکستان میں مداخلت بندکرے،میجرجنرل آصف غفور

بھارت مشرقی سرحدوں پرپاکستان کو روایتی انداز سےچیلنج کررہا ہے،بھارتی خطرے سے حفاظت کیلئے چوکس ہیں،بھارت افغان سرزمین استعمال کرکےپاکستان میں دہشتگردی اوربےچینی پھیلا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا انٹرویو

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی سے پاکستان میں مداخلت بندکرے،بھارت مشرقی سرحدوں پرپاکستان کو روایتی انداز سےچیلنج کررہا ہے۔ بھارتی خطرے سے حفاظت کیلئے چوکس ہیں،بھارت افغان سرزمین استعمال کرکےپاکستان میں دہشتگردی اوربےچینی پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹریو دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا تسلسل  الیکشنز یا کسی اور واقعے سے منسلک نہیں۔

امن اور پاکستان کے دشمنوں کو سی پیک کو متاثر نہیں کرنےدیں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول اب سازگار ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کو ہمیشہ سے بھارت سے خطرہ درپیش ہے۔ بھارت ریاستی دہشتگردی سے پاکستان کے اندر مداخلت ترک کرے۔اسی طرح بھارت کنٹرول لائن کے اطراف مظالم بند کرے۔ بھارت مشرقی سرحدوں سے پاکستان کو روایتی انداز سے چیلنج کر رہا ہے۔

بھارتی خطرے سے حفاظت کیلئے چوکس ہیں، ہم نےبھارتی بحریہ کا حاضرسروس افسرپکڑا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین استعمال کرکےدہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں بےچینی پھیلا رہا ہے۔ افغانستان میں مستقل خطرہ اورملک میں درپیش معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن کا خواہش مند نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن رد الفساد جاری  ہے۔

پاکستان نے اپنی سرزمین سے تمام دہشتگرد گروہوں کا کامیابی سے صفایا کیا۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگرگروپوں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کیں۔دہشتگردی کیخلاف جنگ میں حاصل استحکام برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہے ۔پاکستان میں دہشت گردوں کی اب کوئی منظم پناہ گاہیں نہیں۔پاکستان نےدہشتگردوں کی پناہ گاہیں نہ ہونےسےامریکہ کوکئی بارآگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں تشدد کے حالیہ واقعات کو پاکستان سے نہ جوڑا جائے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سعودی عرب بھیجا گیا دستہ اسلامی فورس کا حصہ نہیں۔ سعودی عرب بھیجا گیا فوجی دستہ پاک سعودی باہمی سیکیورٹی تعاون کاحصہ ہے۔سعودی عرب بھیجا گیا دستہ سعودی عرب کی سرحدوں کے باہر تعینات نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک افغان بارڈر پر2 لاکھ سے زائد فوجی تعینات ہیں۔

افغانستان میں موجودخطرات کےباعث سرحد پردستےتعینات رہینگے۔ دہشتگردوں کی آمدورفت روکنے کیلئے پاک افغان بارڈرپرچوکیاں بنائی جا رہی ہیں۔ 27لاکھ افغان مہاجرین کی باعزت افغانستان واپسی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں75ہزار جانیں قربان ہوئیں جبکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 123ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...