بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » جموں و کشمیر کی مکمل آزادی و قومی خودمختاری تک بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے

جموں و کشمیر کی مکمل آزادی و قومی خودمختاری تک بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے

اولڈھم برطانیہ ( تیمور لون ) شہید کشمیر کے فلسفہ آزادی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔ آج کے دن کی وساطت سے ہم عہد کرتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی و قومی خودمختاری تک بابائے قوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ شہید کشمیر حضرت مقبول بٹ شہید کے ۸۱ ( اکاسویں ) یوم ولادت کے موقع پر شوکت مقبول بٹ ، امجد اشرف ، محمود کشمیری ، واجد ایوب ، اعجاز پیر و دیگر کا عزم ۔ تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیراہتمام برطانیہ کے شہر اولڈھم میں بابائے قوم شہید کشمیر مقبول بٹ شہید کی اکاسویں (۸۱) یوم ولادت کے موقع پر کیک کاٹا گیا اس دوران پر مقبول بٹ کے فرزند شوکت مقبول بٹ ،محمود کشمیری ، واجد یوب ، امجد اشرف ،نثاراحمدخان ،آفتاب خان ،چوہدری عارف ،ارشد محمود سید ،برکت الحسن شاہ ،پیر اعجاز شاہ ،حیدر شاہ ،چوہدری قمر ،طیب حسین اور میڈیا کے نمائندہ چوہدری محمد اسحاق نے بھی شرکت کی۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں منقسم و مقبوضہ ریاست کی عوام میں شہید کشمیر کے فلسفہ آزادی کو اجاگر کرنے اشد کی ضرورت ہے۔ آج کا دن ہمارے لئے تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن ہم عہدکی تجدید کرتے ہیں کے مقبول بٹ شہید کی جلائی ہوئی شمع کو روشن رکھیں گے اور اپنے وطن کی آزادی، خود مختاری ،خوشحالی اور استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے اور ریاست میں ظلم ، جبر ،فرسودگی، دولت پسندی اور غیر طبقاتی نظام کے خلاف تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی  (

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی (منور ...