بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » جموں کشمیر سے فوجوں کا انخلاء کیا جائے۔

جموں کشمیر سے فوجوں کا انخلاء کیا جائے۔

لوٹن:- ( اسرار خان )

جموں کشمیر سے فوجوں کا انخلاء کیا جائے۔

جنگ مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل پیدا کرتی ہے۔جموں کشمیر کے عوام 71 سال سے جنگ کے ماحول میں ہی زندگی گزار رہے ہیں. ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر لبریشن فرنٹ برطانیہ کے صدر صابر گل نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگ کے بگل بجانے والے ایٹمی جنگ کے خوفناک اثرات سے ناواقف ہیں. جس سے 2 ارب انسانوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ جموں کشمیر کو غیر فوجی علاقہ قرار دیکر اقوام متحدہ کی ٹرسٹی میں دے کر “بفر زون” قرار دیا جائے ۔ اقوام متحدہ غیر محدود حق خودارادیت کا اہتمام کرے۔ یہی حل ہندوستان اور پاکستان کی اناؤں کو ٹھیس پہنچائے بغیر کشمیریوں اور انسانیت کے حق میں ہے۔ جموں کشمیر سوئزر لینڈ کی طرز پراپنی سرزمین کے استعمال نہ کرنے کی ،گارنٹی دے سکتا ہے۔ جس طرح دوسری جنگ عظیم میں پورا یورپ جنگ کی لپیٹ میں تھا مگر سوئزر لینڈ محفوظ رہا۔ صابر گل نے کیا کہ مسلہ کشمیر کا پرامن، آبرومندانہ اور دیرپا حل ہی نا صرف ہندوستان، پاکستان بلکہ دنیا کے امن اور ترقی کا ضامن ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی  (

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی (منور ...