بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » راج محل کے مقام پر عوام کا جم غفیر پیار و محبت کا پیغام ہے

راج محل کے مقام پر عوام کا جم غفیر پیار و محبت کا پیغام ہے

 وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ وادی گوئی میں راج محل کے مقام پر عوام کا جم غفیر پیار و محبت کا پیغام ہے، منحوس خونی لکیر مٹ کر رہے گی اور بھارتی کنٹرول والے علاقو ں میں سبز ہلالی پرچم لہرائیںگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دندلی پل بھی دیں گے۔محمد نواز شریف نے دوگنا فنڈز آپ کے لیے دیا ہے جبکہ دونوں یونین کونسلز میں 10,10 ٹرانسفرامرز بھی دئیے جائیں گے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے گوئی کے مقام پرمتاثرین کنٹرول لائن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں نئی آسامیوں پر بھرتی میںلائن آف کنٹرول کوترجیح دیںگے جبکہ لائن آف کنٹرول کے علاقوں میںایمبولینسزکی فراہمی، سڑکوں کی مرمت کے ساتھ ساتھ گوئی چوکی کے لیے بھی منظوری دیںگے۔انہوں نے کہا کہ راج محل کی اپنی ایک تاریخ ہے، ہم آپ کے جملہ مسائل بھی ترجیح بنیادوںپرحل کرینگے۔ پراپرٹی ٹیکس ماضی میںلگا جسے ہم ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و سالارجمہوریت سردار سکندرحیات خان کے چھوڑے ہوئے منصوبوںکومکمل کرونگا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی خدمات کا مجھے بخوبی علم ہے اور بلدیاتی الیکشن میں نوجوانوں کے لیے 25 فیصد اور35 سال تک کے افراد کے لیے ریزروسیٹس رکھی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں کیونکہ ہم نے جیتناہے، 2018ء میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بھاری مینڈیٹ سے کامیاب ہوگی۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرخان نے اپنے خطاب میں کہاکہ بھارت سرکارمقبوضہ کشمیرکے اندراورلائن آف کنٹرو ل کے نہتے اورمعصوم شہریوںکے ساتھ خون کی ہولی کھیل رہی ہے، بھارت یاد رکھے کشمیری نڈر،جرات منداوردلیر قوم ہے، کشمیری پاک فوج کا دفاعی حصارہیں،کشمیری اپنے وطن کے ایک ایک چپے کی حفاظت کرناجانتے ہیں اور انشااللہ بھارتی افواج کو ناکوںچنے چبوائیںگے اور اپنے شہداء کے لہوکے ایک ایک قطرے کاحساب لیںگے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کواس بات کی بڑی تکلیف ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے اندرشہیدہونے والوںکوپاکستانی پرچم میںلپیٹ کردفن کیاجاتاہے۔ بھارت سرکارجانتی ہے کہ وہ کشمیریوں کوزیادہ دیرمحکوم نہیںرکھ سکتی اسی لیے وہ کشمیریوںپرظلم وجبرکرکے انہیںطاقت کے زورپرغلام بنانا چاہتی ہے لیکن بہادر کشمیریوں کی نسل درنسل چلنے والی تحریک انشاء اللہ تعالیٰ اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے، مقبوضہ کشمیرآزاد ہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔انہوںنے کہاکہ جنوبی ایشیاء میںپائیداراورمستقل امن کے لیے مسئلہ کشمیرکاحل ناگزیر ہے۔ آزادی کشمیریوںکی منزل ہے جو انہیں جلد ملے گی، کشمیریوںکواس بنیادی حق سے کوئی محروم نہیںرکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے جارحانہ عزائم کااندازہ اس کی خارجہ پالیسی سے بآسانی لگایاجاسکتاہے۔ مقبوضہ کشمیرمیںتعینات 7 لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج جواپنے ناجائز قبضہ کوطول دینے کے لیے قتل وغارت گری ،ظلم وجبراورریاستی دہشت گردی کررہی ہیںاسے فوری طورپربندکردیناچاہیے۔اقوا م عالم اورانسانی حقوق کے علمبرداروںکومقبوضہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وستم پرآوازبلند کرناہوگی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپردنیاکوآنکھیںکھولناہونگی، بھارت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکا ہے اورخوداپنی حماقتوںکے باعث بندگلی میںداخل ہوچکاہے، کشمیرکی آزادی کے لیے دنیاکے ہرفورم پراپنی آوازبلندکرونگا۔ انہوںنے کہاکہ متاثرین کنٹرول لائن سے یکجہتی کے لیے آیاہوں اور میںخود بھی ایل اوسی پررہتا ہوں جس کی وجہ سے مجھے متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کا بخوبی اندازہ بھی ہے، بھارت ہندومسلم فسادات چاہتاہے، بھارت کنٹرول لائن پرفائرنگ کاسلسلہ بڑھاکرمقبوضہ کشمیرمیںاپنے مظالم سے نظرہٹانے کی ناکام کوشش کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کنٹرول لائن کی قربانیاںبے مثال ہیں۔ مقبوضہ کشمیرمیں عورتوں، بچوں اوربوڑھوںکوآنکھوںکی روشنائی سے بھارت محروم کررہاہے، متاثرین کنٹرول لائن کی مشکلات کااحساس کرتے ہوئے ہم نے ایل اوسی پرسکولوںکے ساتھ بینکرزبنانے کافیصلہ کیاہے، حکومت پاکستان اورافواج پاکستان کاشکرگزارہوںجنہوںنے بینکرزبنانے کے لیے سریا اور سیمنٹ مہیاکرنے کے لیے موثراقدامات کیے جن کی وجہ سے ہم اب 2 ارب روپے کی لاگت سے یہ بینکرز بنائیںگے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...