بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » سردار عتیق احمد خان کی برطانیہ میں  یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت

سردار عتیق احمد خان کی برطانیہ میں  یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان جو اجکل برطانیہ کے دورہ پر ہیں راچڈیل برانچ کے صدر لالہ علی اصغر کی خصوصی دعوت پر راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں تشریف لائے ۔مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنوینئر چوہدری محمد بشیر رٹوی کے علاوہ کارکنان بھی وہاں پر موجود تھے ۔ سردار عتیق احمد خان نے برطانیہ کے حالیہ دورہ میں  یوم یکجہتی کشمیر کے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی اور جماعتی کارکنان سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو کشمیر کی تمام سیاسی،مذہبی، آزادی پسند تنظیموں، بیرون ممالک بسنے والی کشمیری کمیونٹی،غیر سرکاری تنظیموںحریت کانفرنس کی قیادت کو بیٹھا کر قومی کشمیر پالیسی تشکیل دینی چاہیے جو کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں پہلے سے موجود ہے تاکہ دوست اور دشمن کو پتہ ہو کہ کشمیر پالیسی کیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہندوستان پاکستان کو کشمیر کے مسئلہ پر بلیک میل کر رہا ہے اور عالمی برادری کو دھوکا دے رہا ہے ہندوستان کے اندر بے شمار خطرات ہیں جس سے انکی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں ہم کسی بھی ملک کے لیے برا نہیں سوچتے ہندوستان کی بقا چاہتے ہیں ۔ بھارتی جنتا پارٹی بارے ان کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستانی طالبان ہیں اور نریندر مودی انکا لیڈر ہے۔ نارویجن پالیسی بارے ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر بانڈوک نے پاکستان ہندوستان آر پار کشمیر کا دورہ کیا ہوا ہے اس لیے کھل کر انہوں نے بھارت پر کڑی تنقید کی ہے جس سے بھارتی میڈیا بلبلا اٹھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت سے اسے صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ نہیں بلکہ کشمیری قوم کے حق خودارادیت کا ہے جسے استصواب رائے سے حل ہونا چاہیے پاکستان کی موجودہ حکومت نے مسئلہ کشمیر پر جس جاندار طریقے سے اقدامات اٹھائے ہیں اس سے مثبت نتائج کی امید ہے پچھلی حکومتوں نے اسے سرد خانے میں ڈال دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان نے کبھی بھی اپنے معاملات مل کر حل نہیں کیے بلکہ ہمیشہ تیسرے فریق نے کردار ادا کیا ہے شملہ معاہدہ ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ تھا ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے جو اقدامات اٹھا رہی ہے اس سے زیادہ کرنے کی ضرورت ہے لیکن پھر بھی کیے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں جیسا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے رپورٹ، برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کمیٹی کی رپورٹ، حالیہ ہونے والی کشمیر کانفرنس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے قیام کے تمام راستے کشمیر سے گزرتے ہیں اس لیے مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل ہی افغانستان کے امن کا ضامن ہے ۔ اس موقع پر پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فضہ نیازی کا کہنا تھا کہ سردار عتیق احمد خان نے کشمیری کمیونٹی کو بتایا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال کر کے کیسے اپنے علاقہ کے ممبران برطانوی پارلیمنٹ،کونسلرز ،مئیرز حضرات سے رابط کر کے مسئلہ کشمیر بارے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ میزبان تقریب مسلم کانفرنس راچڈیل برانچ کے صدر بابو لالہ علی اصغر کا کہنا تھا کہ صدر جماعت نے اپنی کمیونٹی کو مسئلہ کشمیر بارے آگاہی دی ہم آئندہ بھی اپنے قائد کی راہنمائی میں مسئلہ کشمیر بارے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ کنوینئر چوہدری محمد بشیر رٹوی کا کہنا تھا کہ سردار عتیق احمد خان کے دورہ برطانیہ سے مسئلہ کشمیر اور جماعت کو تقویت ملی ہے اور انہوں نے جماعت کو مذید فعال اور مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام کیا ہے ۔ تقریب میں برمنگھم سے مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما اسحاق صابر ، کونسلر محمد وزیر، کونسلر شوکت علی – مصطفائُ ٹرسٹ کی چئیرمین ڈاکٹر فساء -شیخ ندیم کالے خان اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض کونسلر محمد وزیر نے بہت اچھے طریقے سے نبھائے آخر میں مہمانوں کی تواضع ایشیائ کھانوں سے کی گئ

چودھری عارف پندھیر راچڈیل

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...