بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

ڈاکٹر نبیل احمد نبیل

نغمہ

مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا
لہو کے رنگ سے میلی ہَوا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

ستم کا رُخ بدل دوں گا میں اپنے زورِ بازو سے
مہک اُٹھّیں گے پھر تیرے گلستاں سارے خوشبو سے
ہر اِک غُنچے میں پھولوں کی قبا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

میں لکھّوں گا، میں گاؤں گا محبت کے حسیں نغمے
ترا شاعر ہوں میں مہکاؤں گا سنسان سب رستے
میں تیرے بادلوں تیری گھٹا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

بناؤں گا میں سب منظر ترے جنّت نشاں پھر سے
نکھاروں گا زمیں تیری، میں تیرا آسماں پھر سے
تری چڑیوں، پرندوں کی صدا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

سُنو اقوامِ عالم میں تمھیں یہ بات کہتا ہوں
ڈھلے گی ایک دن درد و ستم کی رات کہتا ہوں
میں ایسے درد کی ہر انتہا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

سُلگتی وادیوں میں جلتے بجھتے کوہساروں میں
محبت سُرخرو ہو گی وفا کے مرغزاروں میں
میں اِس دھرتی کی اِک اِک یوں ادا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا
لہو کے رنگ سے میلی ہَوا میں رنگ بھر دوں گا
مرے کشمیر میں تیری فضا میں رنگ بھر دوں گا

شاعر: ڈاکٹر نبیل احمد نبیل

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

کشمیر میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا دور شروع ہونا چاہیے

اولڈہم (عارف چوہدری) کشمیر میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے بھارت اور پاکستان ...