بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی تقریب

مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی تقریب

لوٹن برطانیہ ( تیمور لون سے )جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی جانب سے مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کے یوم شہادت کے سلسلہ میں مرکزی تقریب برطانیہ کے شہر لوٹن منعقد ہوئی ۔تقریب میں نیپ برطانیہ کے کارکنان کے علاوہ ، برطانیہ بھر سے کشمیریوں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور نظامت کے فرائض ساجد شاہین سیکرٹری جنرل نیپ برطانیہ برانچ نے ادا کئے۔

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما و تقریب کے مہمان خصوصی جناب شوکت مقبول بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبول بٹ ایک نظریہ کا نام ہے اور ہمیں اس نظریہ کا پوری دیانتداری سے پرچار کرنا ہوگا ۔ مقبول بٹ کی جدو جہد صرف ریاست جموں کشمیر میں ظلم ، جبر ، غربت ، افلاس ، طبقاتی نظام اور جہالت کے خلاف نہیں تھی بلکہ پوری دنیا کے کچلے ہوئے طبقات کے حقوق کے لئے تھی

جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ امجد اشرف نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ نیپ قوم پرستوں اور ترقی پرست سیاسی جماعتوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے ۔ مقبول بٹ نے ریاست جموں کشمیر کی آزادی کا خواب دیکھا تھا ہمیں اس خواب کی تکمیل تک شعوری جدو جہد کرنی ہو گی ۔ قابض ممالک کی جانب سے ہماری پر امن تحریک کو نقصان پہنچانے کے لئے مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے جس کا ہمیں ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

جموں کشمیر نیشنل اینڈیپینڈنس الائنس کے چیئرمین محمود کشمیری نے کہا مقبول بٹ شہید پر کیس کیا گیا اور دونوں پڑوسی ممالک کے کرتے دھرتوں نے بھرپور ذور لگایا کہ ان کو ایک دوسرے کا ایجنٹ ثابت کیا جائے جس کا مقبول بٹ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا حتی کی دار پر چڑھ کر پھانسی کے پھندے پر جھول گیا لیکن اپنی حق اور سچ کی راہ سے پیچھے نہیں ہٹا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منقسم ریاست کے تمام تر لوگوں کے ساتھ بیٹھنا ہوگا اور مل جل کر اس جدو جہد میں کردار ادا کرنا ہے اتحاد کے بغیر ہم اپنی جدو جہد کو پایائے تکمیل تک نہیں پہنچا سکتے۔
صادق سبحانی ، خواجہ حسن ، خواجہ زاہد لون ، شفیق انقلابی ، ساجد شاہین ، ڈاکٹر آفتاب راجہ منور و دیگرنے بھی خطاب کیا اور شہید ریاست جموں کشمیر مقبول بٹ شہید اور شہدائے چکوٹھی کو خراج عقیدت پیش کیا

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...