بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس اس کا بندوبست ہے۔:پیر علی بخاری

پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس اس کا بندوبست ہے۔:پیر علی بخاری

اسلام آباد۔ : ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی ،سجادہ نشیں درگاہ بساہاں شریف ومرکزی نائب صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر پیر علی بخاری نے کہا کہ پوری قوم دفاع وطن کے لئے اپنی مسلح بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم مودی اس قبل بھی جنگ کی دھمکیاں دیتے آ ئے ہیں وہ اپنی قابض افواج کی مقبوضہ کشمیر شکست کو نہیں چھپا سکتے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے مگر بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے پاس اس کا بندوبست ہے۔ بدھ کو بھارت کی پاکستان کو جنگ کی دھمکیوں پر اپنے ردعمل میں پیر علی رضا نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لیکر خطہ کی سلامتی کے لئے اقدامات کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو خودکش حملوں کا اس لئے سامنا ہے کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مظالم میں درندگی کی آخری سطح پر ہے۔ معصوم بچوں اور عورتوں پر پیلٹ گنوں کے استعمال سے لیکر جوانوں کو گولیوں سے چھلنی کرنے تک تمام ظالمانہ اقدامات بھارتی فوج کا معمول ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کرنے کی بجائے دھمکیوں پر اتر آئے ہیں پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی میڈیا حقائق جاننے کی بجائے مودی اور بی جے پی کے انتہا پسند رہنما گیدڑ بھبھکیوں پر اتر آئے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت کی دلدل میں پھنسا بھارتی میڈیا پلوامہ واقعے کی آڑ میں مسلسل حقائق مسخ کر رہا ہے اور ایسی نفرت پھیلا رہا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان مخالف کوئی ایسا اقدام کرے جس سے پورا خطہ بے چینی کی لپیٹ میں آجائے۔انہوں نے کہا کہ پلوامہ واقعہ تو اب بی جے پی کی بھارت میں ختم ہوتی سیاست کے لئے جیسے امید کی کرن بن گیا۔ نریندر مودی نے بھارتی عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لئے پلوامہ واقعے پر سیاست شروع کر دی ہے ۔پیر علی رضا نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کھل کر مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے کا عندیہ دے دیا اور ساتھ ہی پاکستان کو بھی نام لئے بغیر دھمکی دے ڈالی۔انہوں نے کہا کہ مودی کا یہ کہنا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوج کو فری ہینڈٖ دے دیا گیا ہے حالانکہ پہلے بھارتی فوج کون سا انسانی حقوق کا تحفظ کر رہی ہے۔ بھارتی فوج کی بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی ساری دنیا گواہ ہے پلوامہ کے حملے کے بعد گزشتہ تین دنوں میں مودی کئی بارپاکستان مخالف سخت بیانات دے چکے ہیں۔لاشوں پر سیاست کرنا مودی کا شیوا رہا ہے۔ الیکشن کے قریب ایسے واقعات کا ہونا خود بھارت میں سوالیہ نشان بن چکا ہے اور جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسا واقعہ ہوتا ہے اور بی جے پی الیکشن جیت جاتی ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...