بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » پیر علی رضا بخاری کی برطانیہ اور امریکا کے دورے کے بعد وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز

پیر علی رضا بخاری کی برطانیہ اور امریکا کے دورے کے بعد وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز

اسلام آباد۔ (ڈیسک نیوز ) ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے برطانیہ اور امریکا کے دورے کے بعد وطن واپسی پرسیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیااور گذشتہ روزسینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کی لندن روانگی سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر مفصل تبادلہ خیال کیاگیا پیر علی رضا جوازادکشمیر سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں نے ڈاکٹرسید آصف کرمانی کو اپنےامریکہ و برطانیہ دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اس موقع پرسید آصف کے برطانیہ کے کامیاب دورہ کے لئے پیر علی رضا بخاری نے خصوصی دعا کروائی یاد رہے آصف کرمانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی معیت میں سینیٹر ز کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ یکجہتی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن کا دو روزہ دورہ کر رہے ہیں
ملاقات کے موقع پر پیر علی رضا بخاری نے قائد پاکستان مسلم لیگ محمد نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے بھی خصوصی دعا کروائی توقع ہے کہ پیر علی رضا بخاری آئندہ چند روز میں محمد نوازشریف سے انکی کی عیادت کے لئے ملاقات بھی کریں گے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

کشمیر میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے بھارت اور پاکستان کے درمیان بات چیت کا دور شروع ہونا چاہیے

اولڈہم (عارف چوہدری) کشمیر میں امن کے قیام کو ممکن بنانے کے بھارت اور پاکستان ...