بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » “پیغام پاکستان”کے فروغ سے پیغام امن کو عام کرنا ہوگا : پیر علی رضا بخاری

“پیغام پاکستان”کے فروغ سے پیغام امن کو عام کرنا ہوگا : پیر علی رضا بخاری

نیو یارک :-

پاکستان کا اقتصادی استحکام خطے کے امن کا ضامن ہے

ممبر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی و سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ
“پیغام پاکستان”کے فروغ سے پیغام امن کو عام کرنا ہوگا
امت مسلمہ صوفیا کی تعلیمات کو اپنا کر زوال سے نکل سکتی ہے ،پاکستان کا اقتصادی استحکام خطے کے امن کا ضامن ہے
بھارت مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی بنانے کے بجائے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کرے۔ وہ پیر کے روز
طییہ اسلامک سینٹر میں منعقد صوفی امن کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے کانفرنس کا انعقاد صوفی امن فورم انٹر نیشنل اور بزم نقشبندیہ سیفیہ استانہ پیران بساہاں شریف کی طرف سے کیا گیا امن کانفرنس سے علامہ محمد یونس ، پرویز اشرف چوھدری ، حلیفہ محمد عاشق رضا ، چوھدری سہیل رضا ، ظفیر احمد سیفی ،حاجی محمد صادق قادری و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ پیر علی رضا نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم ملک میں مذہبی ہم آہنگی بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ دے سکتے ہیں۔حکمرانوں اور قوموں کی اصلاح علماء کرتے ہیں اور علماء کی اصلاح صوفی کرتے ہیں۔ صوفی ازم سے دلوں کے بجھے چراغوں کو روشن کیا جاسکتا ہےصوفی ازم سے انسان دوستی، محبت ، امن ، رواداری اور برداشت کا درس ملتا ہے۔ صوفیاء کی تعلیمات پر عمل سے انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔صوفی شریعت اور طریقت کا پہرہ دار ہو تا ہے۔ صوفیاء کے آستانے رشد و ہدایت کے مراکز ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوفیاء نے امن کا درس دیا۔ صوفیاء کے ماننے والے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ تصوف ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ ہم سبھی خدا کی تخلیق اور ایک آدم کی اولاد ہیں اور اگر ہم خدا سے محبت کرتے ہیں تو ہر حال میں اس کی تمام مخلوق سے بھی پیار کرتے ہیں انہوں نے صوفیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا دہشت گردی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبی ہوئی ہے صوفی حضرات اور علماو¿ و مشائخ ہی امید کی کرن ہیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے قوم اور قومی سلامتی کے اداروں نے مل کر قربانیاں دی ہیں ہمارا ملک تمام چیلنجز سے کامیابی سے عہدہ برآ ہو گا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی  (

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی (منور ...