بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » ہندو بلوائی بُہت سے مقامات پر مسلمانوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا رھے ہیں

ہندو بلوائی بُہت سے مقامات پر مسلمانوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا رھے ہیں

ہندو بلوائی بُہت سے مقامات پر مسلمانوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا رھے ہیں

لوٹن برطانیہ ( صفدر بخاری ) کمشنر اوور سیز کمیشن راجہ زبیر اقبال کیانی،چوہدری جہانگیر سینئر نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر برطانیہ اور مرزا توقیر جرال سینئر نائب صدر ٹو سینٹر ن لیگ یوتھ ونگ نے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر میں ہندو وں کی جانب سے بھارتی فوج کی سرپرستی میں کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جانے پر بیان میں کہا کہ ہندو بلوائی جموں میں مسلم آبادی والے علاقوں پریم نگر، گجر نگر اور بُہت سے مقامات پر مسلمانوں کی جان ومال کو نقصان پہنچا رھے ہیں ھم عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کے اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں اور سب سے بڑھ کر ہندوستان کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیرِ تعلیم طلبہ و طالبات کی جان کو ہندوستان پولیس اور پیرا ملٹری فورسز کی سرپرستی میں بلوائیوں سے سنگین خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور ریاست کے موجودہ حالات پر اقوام عالم کی خاموشی تشویشناک ہے۔ اقوام عالم امن قائم کرنے کے لئے فوری مداخلت کرے نہیں تو یہاں سے جو چنگاری اٹھے گی سارے ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کی مسلم آبادی کی جان ومال اور ہندوستان بھر کی یونیورسٹیوں میں زیرِتعلیم طلبہ و طالبات کی جان ومال کو محفوظ بنانے کے ہر ممکن اقدامات کرنا سرکار کی ذمہ داری ہے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

۔ انڈیا نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ریکارڈ توڑڈالے

رپورٹ مطیع اللہ کشمیر کونسل یورپ کے چئیرمین سید علی رضا نے کہا ھے کہ ...