بنیادی صفحہ » صدائےکشمیر » یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ی عوام کے حق خود مختاری کے لئے ان کی جدوجہد میں اظہار یکجہتی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ی عوام کے حق خود مختاری کے لئے ان کی جدوجہد میں اظہار یکجہتی

کشمیر کمیٹی جدہ کی ملاقات۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیر ی عوام کے حق خود مختاری کے لئے ان کی جدوجہد میں اظہار یکجہتی

جدہ (سید مسرت خلیل) کمیٹی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی جس میں بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی. قراردادمیں بھارت سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں ریاستی بالا دستی کے تحت منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کوکشمیر تک غیرمشروط رسائی دی اجازت دی جائے۔
کمیٹی نے بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور شہری علاقوں کو نشانہ کی مذمت کی. کمیٹی نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازع کشمیر ہے اور اس مسئلے کے حل تک علاقے میں دیرپا امن نہیں آسکتا۔

کمیٹی نے بھارت پر زور دیا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عمل درآمد کیا جائے جس کے تحت جموں و کشمیر کے عوام کو اپنی مرضی سے انتخاب کا اختیار دیا گیا ہے۔
کمیٹی نے بین الاقوامی برادری کو بھی کشمیر پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے کیلئے بھارت پر اپنی اخلاقی اور سفارتی دباؤ ڈالنے کی سفارش کی تاکہ بھارت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
کشمیر کمیٹی نے کشمیری جدوجہد کے لئے پاکستان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی معاونت کی تعریف کی ۔
کشمیر کمیٹی نے نے سعودی عرب اور اسلامی تعاون تنظیم کا کشمیری جدوجہد کی مسلسل حمایت کیلئے شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں قونصل جنرل جناب شہریار اکبر خان، ڈپٹی قونصل جنرل، شائق بھٹو، صدر کشمیر کمیٹی جدہ، مسعود پوری، غلام نبی بٹ، عامل عثمانی، پرویز یوسف مسیح اور سردار اقبال یوسف شامل تھے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی  (

فرینکفرٹ میں پاکستانیوں کی امن ریلی اور کشمیریوں کے ساتھ فقید المثال اظہار یکجہتی (منور ...