بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » باغی ٹو کی پاکستان میں نمائش 30 مارچ کو ہوگی

باغی ٹو کی پاکستان میں نمائش 30 مارچ کو ہوگی

لاہور: بالی وڈ کی نئی فلم ’’باغی ٹو ‘‘ پاکستان میں نمائش کے لیے 30 مارچ کو پیش کی جائے گی۔

رومانوی جوڑی ٹائیگرشیروف اور ڈیشا پٹانی پہلی بار ’’باغی ٹو ‘‘ میں پردہ سیمیں پرشائقین کے سامنے آئیں گے جس کی پاکستان میں نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن نے حاصل کرلیے ہیں۔

فلم میں پاکستانی اسٹار سنگرعاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ایک خاص رومانوی گیت ’’ او ساتھی ‘‘ بھی شامل ہے جو ریلیز ہونے کیساتھ ہی نوجوان نسل کے دل کی دھڑکن بن چکا ہے۔ اس گیت کو اب تک 20ملین سے زائد افراد یوٹیوب پر سرچ چکے ہیں جب کہ فلم کو رواں ماہ کے آخر میں 30مارچ کو دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ پاکستانی سنیمائوں کی زینت بنایا جائیگا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...