بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » ’’باغی2‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ قائم کردیا

’’باغی2‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی:  بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم’’باغی2‘‘ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑسے زائد کا بزنس کرکے رواں سال کی اب تک کی سب سے کامیاب فلم بن گئی۔

ایکشن، تھرلر اورایڈونچر سے بھرپور  فلم’’باغی2‘‘ مداحوں کو بھا گئی۔ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ 10 لاکھ کا کھڑکی توڑ بزنس کرکے دپیکا پڈوکون کی’’پدماوت‘‘کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جو پہلے روز 19 کروڑ کی کمائی کے ساتھ اب تک نمبر ون پوزیشن پر براجمان تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ٹائیگر شروف پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے

ہدایت کار احمد خان کی فلم ’’باغی2‘‘ دراصل 2016 میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم’’باغی‘‘کا سیکوئل ہے جسے بالی ووڈ کے منجھے ہوئے ہدایت کار صابر خان نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم باغی میں ٹائیگر شروف اور اداکارہ شردھا کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم اس بار شردھا کپور کی جگہ دیشا پٹانی کو فلم میں کاسٹ کیا گیا ہے۔ ہدایت کار ترن آدرش نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ’’باغی2‘‘کو سپر ہٹ قرار دیا ہے۔

جب کہ دیگر تجزیہ نگاروں کی جانب سے بھی فلم کیلئے مثبت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ ریلیز کے پہلے روز بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم اتنا شاندار بزنس کرتی ہے لہٰذا ٹائیگر شروف کی فلم کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ فلم 3 سے 4 روز میں 100 کروڑ کا بزنس کرکے رواں سال کی سب سے کامیاب فلم بن جائے گی۔

فلم میں ٹائیگر شروف میجر رنویر پرتاب سنگھ (رونی) کا کردار ادا کررہے ہیں جب کہ دیشا پٹانی نیہا کا کردار ادا کررہی ہیں جو اپنی کھوئی ہوئی بچی کو ڈھونڈنے کیلئے اپنے پرانے دوست رونی کو مدد کیلئے پکارتی ہے۔ فلم میں دونوں گمشدہ بچی کو ڈھونڈتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بہترین ایکشن اور اسپیشل ایفیکٹس نے فلم کو مزید شاندار بنادیا ہے۔

فلم میں ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کے ساتھ دیگر کاسٹ میں اداکار منوج باجپائی، رندیپ ہوڈا، دیپک ڈوبریال اور پرتیک ببر جیسے منجھے ہوئے اداکار بھی شامل ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...