بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » بھارتی میڈیا پرایک بارپھرماہرہ خان کے حُسن کے چرچے

بھارتی میڈیا پرایک بارپھرماہرہ خان کے حُسن کے چرچے

ممبئی:

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے حسن کے دیوانے پاکستان سمیت بھارت میں بھی ہیں، بھارتی میڈیا میں ایک بار پھر ماہرہ کے حسن کے چرچے جاری ہیں اور انہیں ڈزنی پرنسس قرار دیا جارہا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں گراں قدرخدمات انجام دینے پر ڈسٹنکٹیو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں ماہرہ آسمانی رنگ کے جھل مل کرتے لباس میں بے حد خوبصورت نظرآئیں۔

ماہرہ خان نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

 

ماہرہ کی خوبصورتی کے چرچے جہاں پاکستانی میڈیا پرچھائے رہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان کے حسن کی تعریف میں زمین آسمان کےقلابے ملائے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل اورخوبصورتی سے اپنے چاہنے والوں کو مسحورکردیتی ہیں۔

حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والی تقریب میں بھی ماہرہ بے حد خوبصورت نظرآئیں، بھارتی میڈیا نے نا صرف ان کے لباس کی تعریف کی بلکہ ان کے ہیئر اسٹائل اورمیک اپ کو بھی بے حد سراہا۔ ماہرہ خان نے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کراتے ہوئے  ایوارڈ دینے پر انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔

خان بمقابلہ خان؛ سلمان کے مقابلے فواد خان بہترین قرار

واضح رہے کہ ماہرہ خان اورفواد خان کی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘ کا جتنا انتظار پاکستانی شائقین کو ہے اتنا ہی انتظار ان کے بھارتی مداحوں کو بھی ہے۔ بھارتی میڈیا میں دونوں کی جوڑی اور کیمسٹری کے چرچے ابھی سے ہی شروع ہوگئے ہیں۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...