بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » ’’بہترین جوڑی‘‘

’’بہترین جوڑی‘‘

پاکستان ٹی وی کی خوبصورت جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کو بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا پر ’’بہترین جوڑی‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے

بین الاقوامی ویب سائٹ بزایشیا نے آن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس ویب سائٹ نے اُن اداکاروں کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے جو اپنے مثبت اورغیرمعمولی کام کی بدولت ایشیا میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بزایشیا میں زیادہ تربھارتی اداکار، اداکاراؤں اوربھارتی ڈراموں کو مختلف کیٹیگریزمیں نامزد کیا گیا ہے تاہم پاکستان کے مقبول ڈرامے ’’آنگن‘‘ سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی احد رضا میراورسجل علی کی جوڑی بھی نامزدگیوں میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

احدرضامیراورسجل علی کوڈراما سیریل ’’آنگن‘‘ میں بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ بھارتی ٹی وی کے ناموراداکاروں ہرشد چوپڑا اور جینیفر ونگٹ، نکل اور سُربھی سمیت متعدد اداکاروں کے ساتھ ہوگا۔

احد اورسجل کے علاوہ بہترین میوزک ٹیلنٹ کی کیٹیگری میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی مختلف بھارتی گلوکاروں کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کے فیصلے نے دل جیت لیے، شوبزفنکار

کراچی: پاکستانی فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی ...