بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » جنگ کی حامی پریانکا خود پرتنقید کے بعد آپے سے ہی باہر

جنگ کی حامی پریانکا خود پرتنقید کے بعد آپے سے ہی باہر

ممبئی:

بالی ووڈ اداکارہ آخرکار جنگ کی حمایت کے بعد خود پر تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں اورکہا کہ کسی کی بھی رائے کو خبر کیسے بنایا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک جانب تواقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیرہیں اورمہاجرین کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے مختلف ممالک کا دورہ بھی کرتی ہیں لیکن دوسری ہی جانب وہ جنگ کی حمایت بھی کرتی نظر آئیں جس پر انہیں خوب تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ نے خود پر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ آج کے اس ڈیجیٹل دورمیں لوگوں کی رائے کس طرح خبریں بن جاتی ہے یہ سمجھ سے باہرہے، بہت بعد میڈیا لوگوں کی تنقید کرنے پرخبریں بنا دیتا ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ میڈیا 500 یا ہزارلوگوں کی رائے کوسب کی رائے بنادے، میں ایک عوامی شخصیت ہونے پرلوگوں کے احساسات کوسمجھتی ہوں لیکن یہ ساری چیزیں اسٹارزپربہت دباؤ ڈالتی ہیں جو غیر ضروری ہے۔

 

اس خبرکو بھی پڑھیں: اداکارہ ارمینا خان نے پریانکا چوپڑا کی منافقت کا پول کھول دیا

اداکارہ نے کہا کہ زندگی جینے کے دو طریقے ہیں ایک یہ کہ اپنی طرح، اپنے اندازمیں جیویا پھراس طرح جیو جس طرح دوسرے لوگ آپ سے توقع رکھتے ہوں۔ جو صحیح طریقہ نہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمارے لیے لوگوں کی رائے کی اتنی اہمیت نہیں ہونی چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے خلاف جنگ کی حمایت کرنے پر آن لائن درخواست دائرکی گئی تھی جس میں انہیں اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم کے بھارتی پائلٹ کوواپس بھیجنے کے فیصلے نے دل جیت لیے، شوبزفنکار

کراچی: پاکستانی فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھارتی پائلٹ کو جذبہ خیرسگالی ...