بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ سے نوازنے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ سے نوازنے پر بھارت میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

نئی دہلی: 

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا نیشنل ایوارڈ جیوری ممبرز کے سربراہ نے اداکارہ کو ایوارڈ دئیے جانے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دوسری اداکاراؤں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

گزشتہ روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 65 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا جس میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی کو فلم ’’موم‘‘ کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیاگیا، تاہم سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے پر شوبز کے کچھ حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہاہے جن میں نیشنل ایوارڈ جیوری ممبرز کے سربراہ اور سری دیوی کے قریبی ساتھی شیکھر کپور بھی شامل ہیں۔

شیکھر نے سری دیوی کو نیشنل ایوارڈ دئیے جانے کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں ایوارڈ دئیے جانے کے سخت خلاف تھا۔ رپورٹس کے مطابق شیکھر نے جیوری ممبرز سے کہا تھا کہ سری دیوی کو یہ ایوارڈ نہیں ملنا چاہیئے جب کہ انہوں نے ایوارڈ کیلئے نامزد تمام اداکاراؤں کی فہرست دیکھی اور ان کے بارے میں انتظامیہ سے بات بھی کی اس کے علاوہ انہوں نے فہرست سے سری دیوی کا نام ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تاہم جیوری ممبرزنے سری دیوی کے نام کو ہی ووٹ دیا جس کے بعدبار بار ان کا نام سامنےآیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...