بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا ہے، ایشا نور

شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر افراد کو نوازا جاتا ہے، ایشا نور

لاہور: اداکارہ وماڈل ایشا نورنے کہا ہے کہ شوبز میں بھی میرٹ کے بجائے منظور نظر لوگوں کو نوازا جاتا ہے لیکن جولوگ سچی لگن اورمحنت کے ساتھ کسی شعبے کواپنا پروفیشن بناتے ہیں، انھیں ایک نہ ایک دن کامیابی ضرورملتی ہے۔

’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے ایشا نورنے کہا کہ ابتدا میں جب کوئی بریک تھرو نہ ملا تو کمپیئرنگ اور ماڈلنگ تک محدود رہنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ بھارت میں پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا چینل کھولنے سے ہمارے فنکاروں کو فائدہ ہورہا تھا لیکن ان کی جانب سے فن اورفنکاروں پرپابندی لگانے کا اقدام انتہائی ناپسندیدہ ہے۔ ان کے اس عمل سے پاکستان کا نہیں بلکہ ان کا اپنا ہی گھناؤنا چہرہ سب کے سامنے آیا ہے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...