بنیادی صفحہ » فن و ثقافت » پروین رحمان کی زندگی پر مبنی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

پروین رحمان کی زندگی پر مبنی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

کراچی: کراچی کی معروف سماجی کارکن پروین رحمن کی زندگی اور جدوجہد پر بنی ڈاکیومینٹری فلم نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

پروین رحمن کی زندگی پر ڈائریکٹر مہرا عمر کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم پروین رحمن دی ربل اپٹیمسٹ نے نیپال میں ہونے والے ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ اس فلمی میلے میں دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں کی جانب سے ڈاکیومینٹری فلمیں پیش کی گئیں۔

ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام 10مارچ کو ہوا جہاں پروین رحمن کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلم پیش کی گئی کھٹمنڈو میں ہونے والی فلم فیسٹیول میں 67منٹ پر مبنی پروین رحمن کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی خصوصی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد جیوری نے فلم کے لیے عالمی ایوارڈ کا اعلان کیا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر وینا ملک کا بھارتی اداکارہ کو کرارا جواب

لاہور: بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے ...