بنیادی صفحہ » پاکستان » اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

چھانگا مانگا میں جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر پودے لگانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی صورتحال اچھی نہیں، معاشی صورتحال ایسی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے متحمل نہیں ہو سکتے لہذا اراکین اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے، جو بل کی کاپی میڈیا کے پاس ہے اس میں کچھ بھی نہیں البتہ جو بل منظور ہوا میڈیا اس کی کاپی دیکھ لے جب کہ میڈیا نے جتنی تنقید مجھ پر کی ہے کسی پر نہیں کی ہوگی۔

واضح رہے پنجاب اسمبلی نے وزراعلیٰ پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صوبائی وزرا سمیت تمام اراکین کے تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا جس کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس بل پر دستخط نہیں کیے تھے اور اسے میں ترمیم کے لیے واپس اسمبلی کے پاس بھیج دیا تھا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان خوشگوار موڈ میں سابق ضلعی ناظم ترجمان ...