بنیادی صفحہ » پاکستان » اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے، سربراہ پاک بحریہ

اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے، سربراہ پاک بحریہ

کراچی:

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام ہوچکی ہے۔

کراچی میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا میری انٹرنیشنل ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن مشق 2019 میں 45 ممالک شریک ہوئے اور مشرق اور مغرب کی بحریہ جمع ہوئی ہیں،  دنیا کی 90 فیصد تجارت سمندر سے ہوتی ہے، جس کے لیے سمندر میں امن قائم کرنا ضروری ہے، تاہم سمندر میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہوسکتا جب تک زمین پرامن نہ ہو۔

پاکستان سمندر میں قیام امن کے لیے عالمی اتحاد کا حصہ ہے اور بحیرہ ہند کے شمال، مشرق اور مغرب میں مصروف عمل ہے، پاک بحریہ نے انسداد دہشت گردی اور بحری قزاقی کے خلاف متعدد آپریشن کیے ہیں جبکہ ریجنل میری ٹائم آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔

 

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اقوام متحدہ فلسطین اور کشمیر کو حق دلانے میں ناکام رہی ہے، دنیا کے تمام شورش زدہ ممالک صرف اسلامی ہیں، جن میں مصر، شام، افغانستان اور سوڈان شامل ہیں، کیا اسلامی ملکوں میں عدم استحکام کسی منصوبے کا حصہ ہے؟۔

پاک بحریہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بین الریاستی دہشت گردی نے ریاستوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے، ایسے میں یہ سوال کیا جاتا ہے کہ کیا اقوام متحدہ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، اس کا جواب ہے جی ہاں اقوام متحدہ واقعی اپنی اہمیت کھوچکی ہے۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ سی پیک ایک معاشی اور تجارتی منصوبہ ہے، اس کے فوجی مقاصد نہیں ہیں، گوادر کا نیول بیس پاکستان افواج کا ہے، کراچی کی طرح گوادر پر بھی دوست ممالک کے بحری جہاز بھی آسکتے ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...