بنیادی صفحہ » پاکستان » امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے : عمران فاروق

امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے : عمران فاروق

لندن : امن کے پیغام کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،بھارت اگر اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا توبھارت کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گئے،ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی شخصیت عمران فاروق نے اپنے ایک بیان دھنک لندن سے خصوصی پیغام میں کہا پوری قوم اپنے ملک کی حفاظت اور دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی کی طرح کھڑی ہے، بھارتی جنگی جنون برصغیر ایشیاء کو ایک خوفناک جنگ میں دھکیل سکتی ہیں جس میں انسانی ضیاع کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا،بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملہ میں ملوث ہیں اور پاکستان پر الزام لگا کراورجنگی خالات پیدا کر کے بھارت میں ہونے والے حالیہ الیکشن میں کامیابی کے لیے مودی سرکار ڈرامہ رچا رہی ہیں جس میں اس کو سوائے رسوائی اور ناکامی کے کچھ حاصل نہ ہو گا، وزیر اعظم عمران خاں کی بہترین پالیسی اور حکمت سے دونوں ایٹمی پاور ممالک کسی بڑئے نقصان سے بچ سکتے ہیں،جذبہ خیر سگالی سے انڈین پائلٹ کو رہاکرنے سے تمام اپوزیشن سیاسی پارٹیوں نے متفق ہو کر امن کو پیغام دیا ہے اس کے باوجود اگر بھارت باز نہ آیا تو پھر ہم اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں پھر پاک فوج کے شانہ بشانہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جس کاتماشہ پھر پوری دنیا دیکھے گی

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان اسمبلی کونہ دینے جبکہ نئی گج ڈیم اورکے فور کی لاگت بڑھنے پرتحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان ...