بنیادی صفحہ » پاکستان » بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش برآمد

بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش برآمد

کراچی: کوسٹ گارڈ نے بلوچستان کے پہاڑوں میں چھپائی گئی 8 ہزار کلو حشیش قبضے میں لے لی۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر ڈی جی کوسٹ گارڈ کی ہدایت پر مختلف موبائل ٹیمیں تشکیل  دی گئیں ، مشکوک مقامات کی نگرانی کے دوران ملاں شیپ پسنی بلوچستان میں ساحل سمندر کے قریب 8ہزار کلو حشیش برآمد کی گئی جومختلف مقامات پر پہاڑیوں اور کھائیوں میں چھپائی گئی تھی، پکڑی گئی منشیات بیرون ملک اسمگل ہوناتھی جس کی مالیت عالمی منڈی میں 10ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔

ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق ڈی جی کوسٹ گارڈ نے جوانوں کی اعلیٰ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انعامات کا اعلان کیا ہے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام ...