بنیادی صفحہ » پاکستان » بے نظیر اور بلاول کی تصاویر سرکاری اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں، چیف جسٹس

بے نظیر اور بلاول کی تصاویر سرکاری اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں، چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت میں حکم دیا ہے کہ بے نظیر بھٹو اور بلاول کی تصاویر اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سرکاری اشتہارات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے سرکاری اشتہار کے 55 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیے؟۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے چیک جمع کرانے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔

کوشش کریں گے 1970 کے بعد اس مرتبہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں
چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بے نظیر بھٹو، وزیراعلی سندھ اور بلاول بھٹو کی تصاویر بھی سرکاری اشتہارات میں نہیں آنی چاہئیں، سیاسی تصویروالے اشتہار بند ہوں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش کریں گے 1970 کے بعد اس مرتبہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، الیکشن میں بیوروکریسی کو بدل دیں گے اور دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کردیں گے، بیوروکریسی کے سر پر سارے کام ہوتے ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب بڑھیں گی جب مالی حالات بہتر ہوں گے

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں تب ...