بنیادی صفحہ » پاکستان » بے نظیر کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں، فواد چوہدری

بے نظیر کے سیاسی وارث ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بے نظیر کے سیاسی وارث آج ن لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کیس پر سپریم کورٹ کا بنچ خوش آئند ہے، وزیر اعظم عمران خان ایف آئی اے کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر من و عن عمل درآمد کرنے کی ہدایت دے چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لئے مقرر

 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ نون لیگ کے سیاسی کردار کو عیاں کرتا ہے،جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کے سیاسی وارث آج نواز لیگ کی گود میں بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس بند کرنے کی سفارش مسترد

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے اصغر خان عمل درآمد کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ 11 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور آج اہم پریس ...