بنیادی صفحہ » پاکستان » تخریب کاروںکا دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کا نشانہ 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی

تخریب کاروںکا دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کا نشانہ 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی

کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے دھماکا خیز مواد سے راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں 4 مسافر جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن کے قریب ربیع کینال کے مقام پر دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کے ساتھ باردوی مواد نصب کر رکھا تھا، دہشتگردوں نے بارودی مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے عین اس وقت تباہ کرنے کی کوشش کی جب راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس وہاں سے گزر رہی تھی۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ٹرین کی 7 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اتر کر الٹ گئیں اور ریلوے ٹریک کے 400 فٹ حصے کو نقصان پہنچا۔

بوگیاں الٹنے سے ان میں سوار 15 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، اسپتال حکام نے 4 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 8 زخمی اب بھی زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب ریلوے ٹریک تباہ ہونے سے ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی ہے، مسافر اپنی مدد آپ کے تحت نجی گاڑیوں میں کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان اسمبلی کونہ دینے جبکہ نئی گج ڈیم اورکے فور کی لاگت بڑھنے پرتحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی نے سی پیک فنڈزکے 24ارب روپے ارکان ...