بنیادی صفحہ » پاکستان » تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے لڑکا ہلاک

تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے لڑکا ہلاک

خانیوال: 

میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی کھیلتے کھیلتے لڑکا ہلاک ہوگیا۔

ذرا سی دیر کا مذاق ساری زندگی کا روگ بن گیا اور میاں چنوں کے علاقے میں کھیل ہی کھیل میں لڑکا ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز نے معصوم لڑکے کی موت کی ویڈیو حاصل کرلی۔ یہ افسوس ناک واقعہ 4 اپریل کو پیش آیا۔ خانیوال گورنمنٹ ہائی اسکول 115 پندرہ ایل میاں چنوں میں تھپڑوں والی کبڈی نے معصوم لڑکے کی جان لے لی۔

اسکول میں بریک میں طلبا نے آپس میں سنگین کھیل کا انتخاب کیا اور ایک دوسرے کو تھپڑ مار کر ہرانے کا مقابلہ شروع کیا۔ چھٹی کلاس کا طالبعلم بلال اپنے کلاس فیلو عامر کے تھپڑوں کی بارش برداشت نہ کرسکا اور چند سیکنڈز میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور اس کی لاش 45 منٹ بعد اس کے گھر بھیج دی گئی۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان خوشگوار موڈ میں سابق ضلعی ناظم ترجمان ...