بنیادی صفحہ » پاکستان » جمہوریت کو شکست، زر اور زور کی جیت ہوئی، محمود خان اچکزئی

جمہوریت کو شکست، زر اور زور کی جیت ہوئی، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد: پشتونخواہ میپ کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہاہے جمہوری اور غیر جمہوری قوتوں کے مابین جنگ میں جمہوریت کوشکست، زر اور زور کی جیت ہوئی۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہلا دی گئی ہیں اور کہاہے کہ ادارے انتخابات میں مداخلت بند کریں گے تب ہی جمہوریت پروان چڑھے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹ کے انتخاب میں غیر جمہوری قوتوں کو فتح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو عہدے سے ہٹانے کے وقت کہا تھاکہ اب جمہوری اور غیرجمہوری قوتوں کے مابین جنگ شروع ہوگئی ہے۔ اس جنگ میں آج جمہوری قوتوں کوشکست ہوئی ہے تاہم آج زراورزورکی بنیاد پر الیکشن کرائے گئے جس سے فیڈریشن کی بنیادیں تک ہل گئی ہیں۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام ...