بنیادی صفحہ » پاکستان » سابق صدرآصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی

سابق صدرآصف علی زرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی

اسلام آباد: سابق صدرآصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پرسابق صدرآصف علی زرداری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اوردونوں رہنماؤں نے حکومت کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے کارکنوں پرتشدد اورگرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارروائیاں احتساب نہیں بلکہ سیاسی انتقام کے لئے ہورہی ہیں، حکمرانوں میں گلی اورمحلہ چلانے کی اہلیت نہیں وہ ملک کیسے چلاسکتے ہیں جب کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد میں سنجیدہ نہیں۔

سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ حکومت عوام کوریلیف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوگئی ہے اور اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فاروق حیدر خان خوشگوار موڈ میں سابق ضلعی ناظم ترجمان ...