بنیادی صفحہ » پاکستان » سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سانگھڑ کے نزدیک مسافر وین اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

سانگھڑ:

راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانگھڑ کے نواحی گاؤں راؤتیانی کے قریب مسافر وین اور ڈبل ڈور ڈاٹسن میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے جن میں 2 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلیے سانگھڑ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سانگھڑ اسپتال میں سہولیات کی کمی کے باعث کئی مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کئی مریضوں کو نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...