بنیادی صفحہ » پاکستان » سندھ ، پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا صحافتی تنظیم PNMA کا خیرمقدم*

سندھ ، پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا صحافتی تنظیم PNMA کا خیرمقدم*

سندھ ، پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کا صحافتی تنظیم PNMA کا خیرمقدم*

اسلام آباد / کراچی / پشاور: سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ،وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اوروزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پرنٹ، الیکٹرانک ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت میڈیا کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد پر مشتمل نئی تنظیم ’’پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن‘‘ (PNMA) کے قیام پر اسکے رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے۔

تینوں وزرائے اعلی نے صحافتی تنظیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تہنیتی پیغام میں امید ظاہر کی کہ ذرائع ابلاغ کے مختلف حصوں کے نمائندوں پر مشتمل تنظیم تمام میڈیا کے مسائل کی نشاندہی اور حل میں مؤثر ثابت ہوگی۔ انہوں نے تجربہ کار صحافی ضیا شاہد کے ’’پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن‘‘ (PNMA) کا چیئرمین منتخب ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضیا شاہد کا تجربہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو مجتمع کرنے، ان کے مسائل کی درست نشاندہی اور ان مسائل کے حل میں مددگار ہوگا۔.

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

گورنر پنجاب چوہدری سرور کی استعفی طلب کیے جانے کی خبروں کی تردید

پاکپتن Oc گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پاکپتن پہنچ کر دربار بابا فرید پر حاضری ...