بنیادی صفحہ » پاکستان » سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی کے اجلاس کور کرنے والے پروفیشنل صحافیوں پر مشتمل ایسوسی ایشن کے قیام کا اعلان کردیا گیا جسکا نام ایسویسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس ( اے پی جے) ( سندھ اسمبلی ) رکھا گیا ہے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے رپورٹرز، کیمرامین اور فوٹو گرافرز اے پی جے کے ممبرز ہونگے اس بات کا اعلان سینیئر ترین پارلیمانی صحافیوں سینئر ممبران پر مشتمل آرگنائزنگ کمیٹی نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں تمام پارلیمانی رپورٹرز، کیمرامین اور فوٹو گرافرز کی موجودگی میں کیا۔ ایسوسی ایشن کے قیام، آئین سازی، قواعد و ضوابط، الیکشن کا طریقہ کار، رکنیت سازی اور دیگر معاملات طے کرنے کے لئے سینئر ترین صحافیوں پر مشتمل سات رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کے ارکان میں کنوینر طاہر حسن خان، شاہد جتوئی، شاہد غزالی، شمس کیریو ، قاضی آصف، منیرالدین، شہزاد میمن اور وقار حسین شامل ہیں ۔ سندھ اسمبلی کی کوریج کرنے والے تمام رپورٹرز، کیمرامین اور فوٹو گرافرز نے ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس ( سندھ اسمبلی) کے قیام کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی نے جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا بھی اعلان کیا جسکے لئے اتفاق رائے سے چار مئی بروز ہفتہ کی تاریخ مقرر کی گئی۔انتخابات سے قبل پارلیمانی رپورٹرز، کیمرامین اور فوٹو گرافرز کی رکنیت سازی کا کام مکمل کیا جائیگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ رکنیت سازی کے اخبارات، ٹی وی چینلز اور نیوز ایجنسی سے وابستہ وہ افراد اہل ہونگے جو سندھ اسمبلی اجلاس کی کوریج کرتے ہیں، پیر 29 اپریل کو ممبران کی فہرست کو حتمی شکل دے کر ممبران کے سامنے پیش کی جائے گی اسی روز انتخابی شیڈول کا اعلان اور نامزدگی فارم جاری کر دیئے جائیں گے۔ممبران کی فہرست کی تیاری کے لیے جن دوستوں کو ذمہ داری دی گئی ہے وہ آرگنائزنگ کمیٹی کو ہفتہ 27 اپریل تک ناموں کی فہرست جمع کرادیں اس تمام طریقہ کار کو آئین و قانون کے مطابق شفاف بنایا جائیگا۔ آرگنائزنگ کمیٹی نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی کور کرنے والے تمام صحافی ممبر سازی میں حصہ لینے کے اہل ہیں اور اس ضمن میں وہ کمیٹی ارکان سے سندھ اسمبلی یا کراچی پریس کلب میں اپنے قومی شناختی کارڈ اور ادارے کے کارڈ کی کاپی کے ہمراہ ملاقات کرسکتے ہیں۔ ممبر شپ کے حتمی فیصلہ کا اختیار آرگنائزنگ کمیٹی کے پاس ہوگا۔

تعارف: Admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات

سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کی چوہدری شجاعت حسین سے اہم ملاقات منصور احمد کی ...